اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح‘‘

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 68واں یوم وفات آج کو عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج ملک بھرمیں قرآن خوانی ،اور قائد اعظم کے مزار پر سیاسی شخصیات،مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھر میں سیمینارز،مذاکرے،جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔یوم وفات کے سلسلے میں اخبارات سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی ،نجی ٹی وی چینلز اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز بھی یوم وفات قائد اعظم کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒ 25دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے ۔آپ11ستمبر 1948ء کو وفات پا گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…