منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،وزیراعظم

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو پاکستان اور خطے بھر کیلئے گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی کمی پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ توانائی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ منصوبوں کی تکمیل پر صارفین کو سستی بجلی دستیاب ہو گی۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارو ں کا اعتماد پاکستانی معیشت میں بہتری کا ثبوت ہے۔ وہ ہفتہ کو سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ و زیر اعظم نوا زشریف نے کہاکہ حکومت ملک سے بجلی اور گیس کی کمی دور کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ حکومت نے توانائی کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کا نہ صرف مکمل خاتمہ ہو جائے گا بلکہ صارفین کو سستی بجلی بھی مہیا ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ سی پیک سے خطے کی تقدیربدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے ۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے تاجر برادری مستفید ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…