پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے بم برآمد کر لیا۔پشاور پولیس نے مچنی گیٹ کے قریب مشکوک شخص کو روکا ، تلاشی لینے پر اس کے پاس بیگ میں موجود دیسی ساختہ بم برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک شخص کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کیلئے حسن گڑھی اور مچنی گیٹ کے قریبی علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، اہم گرفتاری ، کیا چیز برآمد ہوئی ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں