منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عالمی نشریاتی ادارے نے بھی بھارت پرسنگین الزام لگادیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کی ہفتہ وارپریس کانفرنس کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی میں انڈیاکے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں ۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریاکے مطابق انڈیاہی وہ ملک ہے جوخطے میں دہشتگردی کاذمہ دارہے ۔بی بی سی نے بھی کہاکہ جب نفیس زکریاسے یہ پوچھاگیاکہ کیاوزیراعظم نوازشریف کلبھوشن یادوکامعاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے توان کاکہناتھاکہ انڈین مداخلت کامعاملہ ضروراٹھایاجائے گا۔ دفترخارجہ نےکہاہےکہ کلبھوشن یادیوکےاعتراف جرم نےثابت کردیا کہ بھارت خطےمیں دہشتگردی پھیلا رہاہے۔ انھوں نےکہاکہ ایک پڑوسی ملک پاکستان میں دہشتگردی کررہاہے۔ ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتےہوئےترجمان دفترخارجہ سے سوال کیاگیاکہ بھارتی وزیراعظم نےکہا ہےکہ جنوبی ایشیا میں صرف ایک قوم دہشتگردی میں ملوث ہے۔ترجمان نےجواب دیاکہ بالکل،کلبھوشن یادیونے اپنے بیان میں اس قوم سے متعلق تفصیل سے بتایا ہے۔ایک پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے۔دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ افغانستان کےساتھ بامقصد وتعمیری مذاکرات پرزوردیتےآئےہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کی طویل سرحد ہے۔ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریاکاکہناتھاکہ بنگلہ دیش میں میرقاسم علی کی پھانسی پران کےخاندان سے ہمدردی ہے۔بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کوعدلیہ کیجانب سےاس طرح سےدبایاجانا بےمقصد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…