کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی کراچی آمدشہریوں کوپھرمہنگی پڑگئی۔شارع فیصل پر کئی گھنٹے سے ٹریفک میں پھنسے شہریوں کے اعصاب جواب دے گئے۔وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو کراچی پہنچے تو وی وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے راستے بلاک کردیےگئے۔ایک بار پھر شارع فیصل پر گاڑیوں کو بریک لگ گئے۔کراچی کی عوام شدیدگرمی میں اذیت سے دوچار ہوئی۔کوئی رکشے میں پھنسا تو کوئی اسکول وین میں پریشان رہا اورایمبولینس کو بھی راستہ نہ ملا۔ کراچی والوں نےکہاہےکہ شہر میں ٹریفک جام معمول بنتاجارہا ہے،اس کواب ختم ہونا چاہیے