جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کس بات کی وجہ سے بہت زیادہ فکر مند ہیں؟ دفاعی تجزیہ نگار کے اہم انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی کے پروگرام میں دفاعی تجزیہ نگار نے بڑا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اس حوالے سے فکر مند ہیں کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس کا مستقبل کیا ہوگا؟ان کا کہنا تھا کہ یومِ دفاع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کو یکساں طور پر ملک بھر میں کرنے پر زور دینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کچھ جگہوں پرعمل درآمد اس طرح سے نہیں ہورہا جیسا کہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں واضح طور پر ذکر کیا تھا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ پنجاب میں بھی آپریشن شروع کیا جائے، لہٰذا اس کا مطالب یہ ہے کہ اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ راحیل شریف کو قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے جو تشویش لاحق ہے اْس کی ایک وجہ صوبہ سندھ بھی ہے، جہاں پر رینجرز کو کراچی جیسے اختیارات دینے کا معاملہ بظاہر سیاسی تنازعات کا شکار نظر آتا ہے۔امجد شعیب کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں قومی ایکشن پلان پر درست انداز میں عمل درآعمد کے حوالے سے خلوص کی کمی ہے، جس کا اشارہ آرمی چیف نے خود اپنی تقریر کے ذریعے دیا۔آرمی چیف کی جانب سے یومِ دفاع کی تقریر میں انٹیلی جنس ایجنسیوں پر الزامات اور ان کے خلاف بات کرنے والے عناصر کا حوالہ دیتے ہوئے امجد شعیب کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ملک میں بے پناہ کامیابیاں ہیں جس کی مثال دہشت گردی کے واقعات میں پہلے سے نمایاں کمی ہونا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ایک واقعہ ہوتا ہے تو ہمیں الزام تراشی کے بجائے اس کی تحقیق کرنی چاہیے، کیونکہ دشمن بھی ہماری طرح وسائل سے بھرپور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاستدان پارلیمنٹ میں کسی بھی ادارے کے خلاف بات کرتاہے تو اسپیکر کو چاہیے کہ وہ وہیں اس کا نوٹس لیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی بات نہ کرسکے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…