جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ہر کام اللہ ااور اس کے رسولﷺ کے حکم کے مطابق اٹھے، آرمی چیف

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ چند سال پہلے ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا شکار تھے۔ دِفاعی تنصیبات سمیت ملک کا کوئی حصہ ُدشمن کی زَد سے محفوظ نہیں تھا۔ ملک کے کئی حصوں میں ریاستی عملداری عملی طور پر ختم ہو چکی تھی۔ شمالی وزیرستان دہشتگردوں کی آماجگاہ تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں مختلف حلقوں میں شکوک و شُبہات عام تھے۔ لیکن مجھے اُس وقت بھی بحیثیت سپہ سا لا ر ، افواجِ پاکستان کی صلاحیت اور عزم پر پورا یقین تھا۔ پاک فوج کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا
کہ آپریشن ضرب عضب کا نام ہم نے رسوُل اللہﷺ کی تلوار سے اِس لئے منسوب کیا تھا کہ اپنی بقاء کی اِس جنگ میں ہمارا ہر قدم اﷲ کے حکم اور نبی اکرمﷺ کی سیرت کے مطابق اٹھے۔ یہ تلوار صرف مظلوموں اور معصوموں کے دِفاع اور فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے اُٹھ سکتی ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی صورت میں ہم نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے بِلا امتیاز خاتمے کا جو عمل دو سال پہلے شروع کیا تھا اُس نے اپنے طے شدہ فوجی اہداف حاصل کر لئے ہیں اور آج وطن عزیز کا کوئی بھی علاقہ سبز ہلالی پرچم کے سائے سے محروم نہیں ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے اب تک ہمارے بہادر جوانوں نے پورے ملک میں 19000سے زائد آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پایا ہے۔ کامیابیوں کے اِس لمبے سفر میں فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی، پولیس اور لیویز نے بیش بہا قُربانیاں پیش کی ہیں۔ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوںنے اِن کامیابیوں میں انتہائی اہم کِردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی کامیابی تینوں مسلح افواج کے درمیان بے مثال تعاون کا نتیجہ ہے۔ بالخصوص پاک فضائیہ آپریشن کے ہر مرحلے پر پاک فوج کے شانہ بَشانہ رہی۔ مسلح افواج کا یہ باہمی ربط ہمارا بیش قیمت اَثاثہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…