ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستان پر پابندیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں, امریکا

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں اور اسلام آباد پر کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بعض کارروائیاں حوصلہ افزا ہیں تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرنا ہوں گی اور شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم کرنے لئے آپریشن تیز کرنا ہوگا۔ مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان پر کسی قسم کی پابندیوں سے متعلق غور نہیں کیا جا رہا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کو پڑوسی ملکوں کو نشانہ بنانے والے جنگجوؤں سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہو گا۔ افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیاں حوصلہ افزا ہیں۔ پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف لڑائی میں پیش رفت نظرآتی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہیں۔ ہم پاکستان اور بھارت میں انسداد دہشتگردی کے لئے تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے ایک بار پھرڈو مور کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ اسلام آباد کو تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…