بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اے راہ حق کے شہیدو،وفا کی تصویرو۔۔۔تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں 

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں یوم دفاع آج منایا جا رہاہے ۔6 ستمبر 1965 کوپاک فوج کے بہادروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے تھے ۔ شجاعت ، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو قوم کا سلام۔ملک بھرمیں آج 51 واں یوم دفاع بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔ آج 1965ءکی جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی،ترقی اورحوشحالی کے لیے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ۔ دفاع پاکستان کے سلسلہ میں مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ جن میں حکومتی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام اور عوام حاضری دیں گے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔آج مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں وطن عزیز کے دفاع کے عزم کا دن ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…