پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

عوام کیلئے شاندار خبر، نواز شریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 ء تک گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے وافر بجلی میسر ہو گی ۔ ایل این جی منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی ۔ پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ہوئی اس موقع پر وزیر پٹرولیم نے کہا کہ آئندہ سال گدو اور نندی پور بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل ہیں گیس کی تقسیم و ترسیل کے نظام کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے سوئی سدرن اور نادرن اپگریڈیشن میں سرمایہ کاری کر رہی ہے کمپینیوں نے مختلف مقامات پر تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں تیل و گیس کی دریافت حکومت کی پالیسیوں کے باعث ممکن ہوئی انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینلز کے قیام اور گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ تمام ایل این جی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں ۔ ایل این جی کے منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…