پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، ایک شخص زخمی بھی ہوا، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔پشاور کے علاقے پجگی روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے پریشر ککر میں رکھا گیا تھا، ۔دھماکے سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق اس پریشان کن واقعے کی اطلاع تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کودے دی گئی ہے جس پرانہوں نے دہشتگردوں کوجلدگرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں.واضح رہے جمعہ کو پشاور اور مردان میں دہشت گردی کے دوران 10 سے زائد افراد شہید ہوگئے
عمران خان کولاہورمیں پریشان کن خبرمل گئی ،سخت احکامات جاری

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں