منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

الطاف حسین نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ مودی اور ’’را‘‘ کے کہنے پرلگایا،خالصتان تحریک کے سربراہ کے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خالصتان امریکن سینٹر واشنگٹن ڈی سی کے سربراہ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ مودی اور ’’را‘‘ کی شے پرلگایا ،نریندرمودی نے لال قلعے پر کھڑے ہو بلوچستان ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی بات کی اورپھر ’’را‘‘ نے اپنا اگلا پتا (ایم کیو ایم ) بھی کھیلا،بھارت کو معلوم ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ، اگر وہ عدم استحکام کا شکار ہو گا تو پاکستان کی معیشت متاثر ہوگی ،ہمیں پاکستان سے پیسہ ، ہتھیار یا کوئی فوجی تربیت نہیں چاہیے ،پاکستان کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ سفارتی طریقے سے بین الاقوامی سطح پر سکھوں کی تحریک کی حمایت اورہمارے جائز دعوے کو منوانے میں مدد کرے یہ ہم دونوں کے فائدے میں ہے ، بھارت کا بلوچستان سے کوئی تعلق ہی نہیں ،مودی سرکارکو سمجھ نہیں آرہی کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے کیسے نمٹا جائے اسی لیے اس نے بلوچستان کا پتا کھیل دیا۔بھارتی نیوز چینل’’ ٹی وی 84‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کا وزیراعظم لال قلعے پر کھڑے ہو کر پاکستان کو للکارتا ہے اور کہتا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں نے میرا بہت شکریہ ادا کیا ہے ، بات یہیں ختم نہیں ہوئی ’’را نے اپنا اگلا پتا (ایم کیو ایم ) بھی کھیلا ۔
ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین لندن میں رہتے ہیں ، ایم کیو ایم کے لوگ وہ مہاجر ہیں جو 1947میں اتر پردیش اور بہار سے ہجرت کر کے پاکستان گئے ،یہ لوگ کراچی اور سندھ بھر میں رہتے ہیں اورمیڈیا کو بھی کنٹرول کرتے ہیں ،کراچی میں اس پارٹی کا کنٹرول ہے اور حال ہی میں ان کی تحریک بہت پرتشدد رہی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ الطاف حسین جن پر بہت سے مقدما ت ہیں وہ لند ن میں بیٹھ کر پارٹی چلا رہے ہیں اور وہاں سے ہو کر اپنے لوگوں کو لیکچر دیتے ہیں ، ایم کیو ایم کے بہت سے گینگ مافیا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چندرو ز قبل الطاف حسین نے کراچی میں خطاب کر کے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ میڈیا پر حملے کریں اور ان کے دفاتر کو بند کریں ۔ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہاکہ الطاف حسین نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا ،شیم آن پاکستان جیسی باتیں کیں جس پر ان کے خلاف غداری کے مقدمات درج ہوئے ہیں ،یہ پتا بھی مودی نے کھیلا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جو صورتحال ہے اس پر مودی سرکار کو سمجھ نہیں آرہا کہ اس سے کیسے نمٹیں کیونکہ یہ لوگ تو فراخدل ہیں نہیں ، آج مقبوضہ کشمیرکے عوام اپنی آزادی کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت کشمیر میں فوجیں داخل کر رہی ہے تا کہ کشمیریوں کو دبایا جا سکے ۔ پاکستان کو اپنے کنٹرول میں کرنے کے لئے بھارت نے بلوچستان کا پتا بھی کھیل لیا ہے، مودی نے گلگت اور آزاد کشمیر کی بھی بات کر لی ،کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے ، اگر وہ عدم استحکام کا شکار ہو گا تو پاکستان کی معیشت متاثر ہوگی ۔
ڈاکٹر امر جیت سنگھ نے کہا کہ سندھیوں کو مہاجر پسند نہیں ،مہاجروں اور پٹھانوں کی ٹکر ہے ، کراچی ایک قسم کا سول وار زون بنا ہوتا ہے ،مہاجروں کے اپنے مطالبات ہیں جو جائز بھی ہوں گے لیکن جس انداز میں الطاف حسین نے کھل کر پاکستان کے خلاف بات کی ہے ایسا کسی کی شہ ملے بغیر ممکن نہیں ۔پاکستان کے قانون سازوں ، تجزیہ کاروں اور فیصلے کرنے والوں کو اب بھی سکھ فیکٹر کی سمجھ نہ آئی توبہت دیر ہوجائے گی ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں ان کا پیسہ اور ہتھیار نہیں چاہیے ، کوئی فوجی تربیت نہیں چاہیے ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سفارتی طور پر بین الاقوامی سطح پر سکھوں کی تحریک کی حمایت کریں اورہمارے جائز دعوے کو منوانے میں مدد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا بلوچستان سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ، کوئی راستہ نہیں ہے ، کوئی سرحد نہیں لگتی اور نہ ہی ہندوآبادی وہاں رہتی ہے ،کوئی تاریخی دعویٰ نہیں ہے ،بلوچوں کی اپنی ایک ثقافت ہے ، اسی بلوچستان میں پاکستان کے سارے لوگ مختلف صوبوں سے آکر رہتے ہیں لیکن جس طرح پاکستان کے ساتھ سکھوں کا تعلق ہے ،ہمارے وہاں گوروارے ہیں ، ننکانہ صاحب ، پنجہ صاحب ، ہم سمجھتے ہیں کہ اب جو وقت ہے ،پاکستان ہماری حمایت کرے یہ ہم دونوں کے فائدے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سکھ امتیازی سلوک روا رکھے جانے سے بھی نچلی سطح کی زندگی گزار رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…