اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جو دہشت گردی سے متعلقہ تمام مقدمات کی پیروی پر پیش رفت دو ماہ میں یقینی بنائے گی۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹریز، سیکرٹری داخلہ، پراسیکیوٹر جنرل اورانسپکٹر جنرل کمیٹی کے ممبر ہوں گے