لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے 207 افسران اور جوانوں کا دستہ ، اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے لاہور سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم روانہ ہو گیا۔پاک فوج کے 207 افسران اور جوانوں کا دستہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے لیے روانہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق بیس افسران اور ایک سو ستاسی جوانوں پر مشتمل پاک فوج کا امن دستہ عسکری فلائیٹ کی خصوصی پرواز نمبر جے اے اے’’ڈبل ون ڈبل ون ’’ کے ذریعے لاہور سے خرطوم کے لیے روانہ ہوا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سینئر افسر سید عمران نقوی نے امن مشن پر روانہ ہونے والے افسران اور جوانوں کو لاہور ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔روانگی سے قبل امن مشن پر جانے والے افسران اور جوانوں کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ پر ‘‘اللہ اکبر’’ اور’’ پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے بلند کیے گئے۔