ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

تیسری سیاسی قوت نہ آئی تو ۔۔۔ 2018کے الیکشن کا نتیجہ کیا ہوگا؟ سابق صدر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی )سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ ملک کو تیسری بڑی سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ اگر کوئی بھی جماعت سامنے نہ آئی تو 2018 میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کے ہی قدم چومے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کالاباغ ڈیم نہ بنانے کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کالاباغ ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا تو اس وقت کی حکومت نے انہیں کہا کہ اگرایساکیاتووہ گھر بھی نہیں جا پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ حکمرانی کے مزے اٹھانے والے اس وقت ن لیگ کی قیادت کو برابھلا کہتے تھے اب انہیں کہتے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ اگر جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل بنتے ہیں تو آرمی چیف کے اختیارات بھی اپنے پاس رکھیں بصورت دیگر کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ وہ انکشافات سے بھرپور دوسری کتاب لکھ رہے ہیں جو دو چار ماہ میں شائع ہو جائے گی۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیاکہ آصف زرداری اب بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں نوازشریف رہیں گے تو وہ بھی بچے رہیں گے۔پرویزمشرف نے کہاکہ 2008 میں امریکی عہدے دار چاہتے تھے کہ وہ صدر رہیں اور بے نظیر وزیراعظم بن جائیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…