راولپنڈی(نیوزڈیسک)امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ جی اولسن نے پیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال خاص طور پر بات چیت میں زیر غور لائی گئی ۔ امریکی خصوصی نمائندے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔