منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

زلزلے سے وزیر اعلی پختونخوا کی تقریب متاثر

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد، لاہور، ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند ایجنسی، چارسدہ، ہنگو، سوات، قصور، کامونکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور مانسہرہ میں محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی، استور، غذر ، چترال سمیت دیگر علاقوں میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔زلزلے کے جھٹکے پشاور میں جاری پاک – چین کوریڈور کنونشن کی تقریب میں بھی محسوس کیے گئے جس سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک خطاب کر رہے تھے۔زلزلے کے باعث تقریب متاثر ہوئی اور پرویز خٹک نے اپنا خطاب روک دیا جبکہ لوگ تقریب سے اٹھ کر جانے لگیں، تاہم جھٹکے ختم ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنا خطاب مکمل کیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 175 کلو میٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ زیر زمین پلیٹیں اس وقت متحرک ہیں، اس لیے پنجاب کے شہروں میں مزید زلزلے آنے کے امکانات ہیں۔گزشتہ سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں میں آنے والے خوفناک خیز زلزلے میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔اس تباہ کن زلزلے کے کئی روز بعد تک متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے ذیلی جھٹکوں کا سلسلہ جاری رہا۔ایک ہفتہ قبل بھی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں پشاور سمیت دیگر شہروں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ 8 اکتوبر، 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی۔زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…