منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم کادورہ خطے میں امن کےلئے پیش رفت ہے ،نوازشریف

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا خطے میں امن کے لیے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ بھارتی وزیراعظم کا حالیہ دورہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہے۔وزیر اعظم ہاوس میں پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے امریکی سفیر نے وزیر اعظم نواز شریف سے پہلی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، دونوں ممالک خطے میں امن کے لیے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا حالیہ دورہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہے۔وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے اور امریکا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ امریکی سفیر کا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا اور نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا میں طے پانے والے امور پر توجہ دی جائے گی جب کہ اس پر ہرممکن عملدآمد کی کوشش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…