منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

امریکی سفارتخانے کی شکایت ،راجہ شفیق نامی ایجنٹ گرفتار

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) امریکی سفارتخانے کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر 50 امریکی ویزے لگوانے میں کامیاب ہونے والے راجہ شفیق نامی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاریوں انور حسین اور عزیز الرحمن سمیت محبوب عالم نامی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا، جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے چار افراد کو آف لوڈ کر لیا گیا ہے ، جھنگ میں سات گیٹ ویز پکڑکر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی شکایت پر راجہ شفیق نامی ایجنٹ کے خلاف تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ اس نے امریکی ویزوں کے لئے جعلی دستاویزات پر 250 کیس تیار کئے جن میں سے 50افراد جعلسازی کے ذریعے امریکی ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ملزم ایک ویزے کے بدلے 9000امریکی ڈالر وصول کرتا رہا ہے ،ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر ویزہ حاصل کرنے والئے حضر حیات نامی شخص کی نشاندہی پر راجہ شفیق کو کوٹلی آزاد کشمیر میں کارروائی کے دوران گرفتار کرلیاتمام دو سو پچاس درخواست گزاروں کو ملزم شفیق نے جعلی کاغذات فراہم کئے تھے جبکہ درخواست گزاروں نے سپانسر کے حصول کے لئے امریکہ میں جعلی رابطہ نمبر اور پتہ بھی فراہم کیا تھا۔ دوسری طرف فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوے محبوب عالم نامی ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا اس کے قبضے سے دو پاسپورٹ بر آمد ہوئے،انور حسین نامی اشتہاری کو گرفتار کیا گیا اس کے خلاف دو ہزار گیارہ میں مقدمہ درج ہوا تھا، سیالکوٹ کے رہائشی عزیز الرحمن نامی ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا جو انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ناصر اور ابراہیم شاہ کو جعلی ویزا پر یوگنڈا جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، سیالکوٹ کے رہائشی نبیل رشید کو دوبئی جاتے ہوئے ائر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔جھنگ میں ایف آئی اے سائبر کرائم ن اور پی ٹی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سات گیٹ وے ایکسچیج پکڑ لی، دو ملزمان کو گرفتار کر کے ڈیجیٹل میڈیا کے آلات قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…