منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

سارک ممالک کے درمیان ریل، روڈ معاہدےکے امکانات پیدا ہوگئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اور اب سارک ممالک کے درمیان ریل، روڈ معاہدے کا امکانات پیدا ہوگئے ہیں، جس کے بعد سارک ممالک کے عوام پورے خطے میں آزادانہ سفر کرسکیں گے۔انڈیا کے اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اسی طرح مثبت سمت میں پروان چڑھتے رہے تو دونوں ملکوں کے باسیوں کے لیے پورے جنوبی ایشیا میں سڑک یا ریل کے ذریعے ہموار سفر جلد ہی ایک خوشگوار حقیقت ثابت ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان لاہور میں حالیہ ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی روح پھونک دی ہے اور اس ملاقات کے بعد جنوبی ایشیائی ممالک کے عوام کی سارک ریجن میں آزادانہ آمد و رفت کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔کئی ماہ کی رکاوٹ کے بعد ہندوستان، پاک۔ ہند سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرے گا۔ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل معاہدے کے لیے پاک۔ ہند ٹرانسپوٹ سیکریٹریز جلد تفصیلات طے کریں گے، جس کے بعد سارک ممالک کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے وزرا کا اجلاس ہوگا جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔نئی دہلی میں تعینات ایک جنوبی ایشیائی سفارتکار کے مطابق پاکستان اور ہندوستان اگر ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوگئے، تو یہ پورے خطے کے لیے بہت اچھا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق سارک ممالک کے درمیان یہ معاہدہ ہوجانے کی صورت میں پاکستان، ہندوستان، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور مالدیپ کے درمیان روڈ اور ریل کے ذریعے سفر ممکن ہو جائے گا، جبکہ اس معاہدے پر 2016 کے سارک اجلاس میں دستخط ہوسکتے ہیں جب نریندر مودی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تاپی پائپ لائن منصوبے کے افتتاح اور نواز۔ مودی خیر سگالی ملاقات کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان برف پگھلی ہے، جبکہ نریندر مودی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ علاقائی روابط اور پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات قائم کرنے کا یہ ہی بہترین موقع ہے۔واضح رہے کہ سارک ممالک کے درمیان موٹر وہیکل معاہدہ کئی سال سے زیر غور ہے، تاہم پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے باعث اب تک اس معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…