اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسلام آباد میں بجلی منقطع کرنے کیلئے جانے والے آئیسکو اسسٹنٹ لائن مین کو گولی مار کر قتل کردیا گیا پولیس نے قتل کے الزام میں حساس ادارے کے آفیسرراجہ زاہدکواس کے کزن سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ وفاقی وزیر پانی وبجلی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، ورثا ء کیلئے تیس لاکھ روپے نقد ، اسکے ایک وارث کو سرکاری نوکری اور ریٹائرمنٹ تک سرکاری رہائش گاہ دینے کا بھی اعلان کیا۔خبر رساں ادارے کو پولیس سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق آئیسکوکااسسٹنٹ لائن مین محبوب احمد ڈی ایچ اے فیز ٹو کے ایک گھر کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کرنے کیلئے گیا جہاں پر گھر کے مکین راجہ زاہد جو ایک حساس ادارے کا آفیسر نے تلخ کلامی ہوئی اور راجہ زاہد نے اپنے کزن منہاج کے ہمراہ مبینہ طورپر اسسٹنٹ لائن مین محبوب احمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاش کو گاڑی میں ڈال کر گجر خان کے قریب پھینک آئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور انکی نشاندہی پر لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقع کے خلاف آئیسکو ملازمین نے تھانہ سہالہ کے باہر احتجاج بھی کیا دوسری جانب وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے محبوب احمد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور محبوب احمد کے ورثا کیلئے تیس لاکھ روپے نقد ، اسکے ایک وارث کو سرکاری نوکری اور ریٹائرمنٹ تک سرکاری رہائش گاہ دینے کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئیسکو کے دو ملازمین کو سواں کے علاقے میں میٹر کاٹنے کے لیے جانے پر نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا جس کی وزارت پانی وبجلی کی جانب سے انکوائری رپورٹ بھی مرتب کی گئی تاہم تاحال کوئی بھی ملزم گرفتارنہ کیا جاسکاہے جس کے بعد رواں سال آئیسکو کے تیسرے ملازم کو میٹر کاٹنے پر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ہے جس کے دو ملزمان کو تھانہ سہالہ پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ آئیسکوکے اسسٹنٹ لائن مین محبوب احمدکے ورثا نے پولی کلینک ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکردیاہے جس کے بعد وفاقی پولیس نے مقتول کا پوسٹ مارٹم آج پمز ہسپتال سے کرائے جانے کا امکان ہے
آئیسکو اسسٹنٹ لائن مین قتل،حساس ادارے کا آفیسر کزن سمیت گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
مومنہ اقبال نے حمزہ حبیب سے نکاح کرلیا
-
بنگلادیش کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ پر دوبارہ ”سوائے اسرائیل” لکھنے کا اعلان



















































