اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہئیں،اس سے عوام خوشحال ہوں گے،نواز شریف

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ + ژوب (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہئیں، توقع ہے کہ دونوں کے تعلقات اب ڈی ریل نہیں ہوں گے،اوبامہ نے ایران سے جوہری تنازع فہم و فراست سے حل کیا اس کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔بدھ کو یہاں اسلام آباد روانگی سے قبل ژوب ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کا سب کے مل کر سنگ بنیاد رکھنے اور ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو اکٹھے دیکھ کر بہت خوشی ہے،ہم نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی ہے جس سے ملک و قوم کو فائدہ ہو رہا ہے۔،قومی قیادت ملکی ترقی کے سلسلہ میں یکسو ہے او ر ہم ملکی ترقی کے لئے سب ایک ہیں، اکیلا وزیراعظم کچھ نہیں کر سکتا۔خوشی ہے کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کا سب نے مل کر سنگ بنیاد رکھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اچانک دورہ¿ لاہور کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہئیں کیونکہ ایسا ہونے سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں گے۔ اکیلا وزیراعظم مسائل حل نہیں کر سکتا، سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری میں میڈیا کا کردار مثبت رہا، بھارتی وزیراعظم سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے اور ہم نے اس پر زور دیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ کسی صورت معطل نہیں ہونا چاہئے اور توقع ہے کہ اب یہ عمل مسلسل آگے بڑھتا رہے گا ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات حل ہونے چاہئیں اس سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں گے۔ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری سمجھوتے کے بارے میں سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ امریکہ کے سابق صدرنے بھی اس معاملہ میں پیشرفت کی تھی تاہم صدر اوباما نے تدبر اور فہم و فراست سے ایران کے ساتھ جوہری تنازع حل کیاجس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…