ژوب (نیوز ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں اقتصادی راہداری کے منصوبے سے خوشحالی آئےگی،دہشتگردی اور انتہاپسندی کی سب سے بڑی وجہ معاشی پسماندگی ہے۔ژوب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا ،قومی وحدت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترقی کے لیے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہوگا،ترقی کے سفرمیں وزیراعظم کوبھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ چین نے پاکستان کابہترین دوست ہونےکاثبوت دیاہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کی سب سے بڑی وجہ معاشی پسماندگی ہے،آنے والی نسلوں کو خون آلودہ مستقبل ہرگز نہیں دینا چاہتے ہیں۔
پسماندہ علاقوں میں اقتصادی راہداری کے منصوبے سے خوشحالی آئےگی ‘مولانا فضل الرحمن

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں