لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نیوائیر نائٹ پر صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ سندھ کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی نیو ائیر نائٹ پر صوبے بھر میں امن و امان کی فضاءبرقرار رکھنے کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت مختلف پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے جسکے تحت موٹر سائےکل کی ون وےلنگ کرنے اور سائےلنسر نکال کر موٹر سائےکل چلانے کی ممانعت ہوگی ۔ اس کے ساتھ سال نو کی آمد کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی ۔خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور کوئی رعائت نہیں برتی جائےگی۔