اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم کاخوشحال پاکستان کے نئے سفر کا آغاز بلوچستان سے کرنے کا اعلان

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے خوشحال پاکستان کے نئے سفر کا آغاز بلوچستان سے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے عمل میں سب سے پہلا حق بلوچستان کاہے ، بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر 2سو ارب روپے تک خرچ کر رہے ہیں،194کلومیٹر گوادر تا ھوشاب شاہراہ 2017کے آخر تک مکمل ہو جائے گا ، ہماری حکومت کا تسلسل رہنا تو بلوچستان کی حالت بدل چکی ہوتی،گوادر میں جدید ترین ایئر پورٹ تعمیر کیا جا رہا ہے ، گوادر سے کراچی تک کوسٹل ہائی وے کو بہترین موٹروے میں تبدیل کردیا جائے گا ، چین نے جرمنی تک مال گاڑی چلائی ، ہم بھی اس کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں، خطے سے منسلک ہونے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو گی ،حکومت کسی محاذ پر غافل نہیں ، قومی سلامتی مشیر کی بھارت سے اہم امور پر مفید بات چیت ہوئی ، بھارت سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، خطے میں خیر سگالی کے جذبات رکھنے ہوں گے ، تنازعات کو دوستی سے حل کیا جائے۔ وہ بدھ کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر اعظم نواز شریف نے ثناء اللہ زہر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان اور راحیلہ درانی کو سپیکر بلوچستان اسمبلی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ،تمام سیاسی قیادت کا یہاں جمع ہونے پر مشکور ہوں ، امید ہے منصوبے تیزی کے ساتھ مکمل ہوں گے ، شاہراہوں کی تعمیر میں سکیورٹی ایشوز سے نمٹنے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں ، گوادر سے ہوشیاب 194کلو میٹر سڑک جلد مکمل ہو جائے گی ، مغربی روٹ اور موٹرویز کی تعمیر پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ، مل کر ملکی کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہے ، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے ، سب مل کر پاکستان کو خوشحال اور پر امن بنا سکتے ہیں ، سیاسی رہنماؤں کی بصیرت سے ملکی ترقی کے لیے مزید حوصلہ ملا ، اقتصادی راہداری سے بیروزگاری ، غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا ، شاہراہوں کی تعمیر پر خرچ وفاق کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے کیا جا رہا ہے ، منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی ، پہلے یک طرح آج بھی بلوچستان میرے ایجنڈے میں سر فہرست ہے ، بلوچستان کی ترقی اور شاہراہوں کی تعمیر کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے ، پورے صوبے میں سڑکوں کا جا ل بچھایا جا رہا ہے ، خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز بلوچستان سے ہو گا ، بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر 2سو ارب روپے تک خرچ کر رہے ہیں ۔194کلومیٹر گوادر ہوشیاب شاہراہ جلد مکمل ہو جائے گی ، شاہراہ کا منصوبہ 2017کے آخر تک مکمل ہو جائے گا ، ہماری حکومت کا تسلسل رہنا تو بلوچستان کی حالت بدل چکی ہوتی ، 243کلو میٹر خضدار ، ونگوہل ، شہداد کوٹ ر وڈ 2016میں مکمل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ یک مچ خاران روڈ بھی کام جلد شروع کر دیا جائے گا ، حکومت سڑکوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ، تیز رفتاری کے ساتھ منصوبے مکمل کر کے تاخیر کا ازالہ کررہے ہیں ، بلوچستان میں ترقی کے عمل کا آغاز بلوچ عوام کا حق ہے خواہش ہے گوادر پاکستان کی بہترین بندر گاہ ہے ، گوادر میں جدید ترین ایئر پورٹ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے ، گوادر سے کراچی تک کوسٹل ہائی وے بھی ہم نے تعمیر کی تھی، کوسٹل ہائی وے کو بہترین موٹروے میں تبدیل کردیا جائے گا ، گوادر پورے خطے اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ منسلک ہو گا ،پاکستان کو ترقی کے عروج تک لے جانے کے بے پناہ مواقع ہیں ، چین نے جرمنی تک مال گاڑی چلائی ، ہم بھی اس گاڑی کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں ، تجارت کے فروغ کے لیے ہمیں وسیع تناظر میں دیکھنا ہو گا ، برآمدات فروغ پائیں گے ، زراعت اور صنعت کو ترقی ملے گی ، خطے سے منسلک ہونے سے لوڈشیڈنگ ختم ہو گی ، پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں ، جنہیں صدیوں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہ کول پاور پلانٹ کے پہلے منصوبے پر کام شروع کیا جا چکا ہے ، پاکستان میں ڈیم بنیں گے اور ملک ترقی کرے گا ، محنت کرینگے تو ملک میں بجلی کی کمی نہیں ہو گی ، ترقی کے عمل میں سب سے پہلا حق بلوچستان کاہے ، خوشی ہو گی کہ بلوچستان پسماندگی سے نکل کر خوشحال علاقہ بنے ، کاشتکاروں کے لیے شمسی ٹیوب ویلوں کے لیے قرضے دینگے ، بلوچستان میں صحت ، تعلیم اور زراعت کی سہولتیں عام کریں گے ، ترکمانستان میں چار ملکوں نے تاپی منصوبے کا افتتاح کیا ، گیس کی قلت دور کرنے کے لیے تاپی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ، منصوبے کی تکمیل سے ملک میں گیس کی کمی کا خاتمہ ہو جائے گا ، حکومت کسی محاذ پر غافل نہیں ہے ، قومی سلامتی مشیر کی بھارت سے اہم امور پر مفید بات چیت ہوئی ہے ، بھارت کی وزیرخارجہ پاکستان آئیں ،مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، خطے می ہمسایوں سے اچھے تعلقات وقت کی ضرورت ہیں ،خطے میں ایک دوسرے کے دشمن بن کر ترقی نہیں جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں خیر سگالی کے جذبات رکھنے ہوں گے ، تنازعات کو دوستی سے حل کیا جائے ، دنیا میں ایسے ہی ہوتا ہے ، ایران کے معاملے کو امریکی صدر اوباما نے تدبر سے حل کیا ، جلد بلوچستان کا دوبارہ کروں گا اور منصوبوں کا افتتاح کرینگے ، ہم سب مل کر پاکستان کو مسائل سے باہر نکالیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…