اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں رینجرز اختیارات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی ،ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور صو بائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صو بائی اسمبلی کی قرار داد کا احترام کیا جانا چاہئے ، آپریشن جاری رہنا چاہئے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے صو بائی معاملات میں مداخلت بند ہو نی چاہیے ،وفاق کی مداخلت صو بائل خود مختاری کیخلاف ہے اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا قائم علی شاہ کے ساتھ بیٹھ کر معا ملات حل کئے جائیں ،وزیر اعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کر اچی پہنچ کر مسئلہ حل کرنے کی بھی ہدایت کی ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پر اب تک 25 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں