کراچی(نیو زڈیسک) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں 5 مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے ،گواہوں اور ملزمان کے بیانات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔ بدھ کوسابق وزیرڈاکٹر عاصم انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران 17 گواہوں کے بیانات کی نقول بھی ڈاکٹر عاصم کو فراہم کردی گئیں ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مفرور ملزمان کی گرفتاری پررپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کودہشتگردوں کا علاج کرنے اورزمنیوں پر ناجائزقبضے کے جرم میں گرفتارکیاگیا تھا۔