اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جاری ملاقات ختم،وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سند ھ میں رینجرز کے اختیارات کا نوٹیفیکشن برقرار رہے گا تاہم کوئی بھی مسئلہ یا مالی امدا میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ملاقات میں سندھ میں رینجرز اختیارت،ان پر آنے والے خرچے اور سندھ کی سکیورٹی کے اخراجات پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت کے تحفظات کو بات چیت سے دور کیا جائے گا۔رینجرز پر آنے والے اخراجات کے مطالبے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز پر پہلے ہی 25 ارب خرچ چکے ہیں۔ وزیرخزانہ سندھ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سندھ کی سکیورٹی کی مد میں 9 ارب روپے وفاق کو دینے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی باتیں کھلے دل سے سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ جمہوری حکومت میںآئین کے تحت آگے بڑھا جائے گاکیونکہ اسی میں سب کا مفادہے۔اس ملاقات میں سندھ کے ساتھ وفاق اور سندھ کا کراچی میں امن کی بحالی کے لیے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ کراچی آپریشن سے متعلق کوئی تحفظات ہوں،تواچھالنے کے بجائے ملکرحل کرینگے،کراچی آپریشن سب کے مفادمیں ہے جو بھرپوراندازمیں جاری رکھاجائیگا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی میں جاری آپریشن سے کوئی اعتراض نہیں البتہ صوبائی معاملات میں مداخلت بند ہونی چاہیے کیونکہ وفاق کی مداخلت صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ چوہدھری نثار، اسحاق ڈار، سہیل انور اور انور سیال موجود تھے۔
سندھ میں رینجرزاختیارات کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گا‘نواز شریف

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں