اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

وفاق اور سندھ کا متنازع امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے عزم

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ملاقات میں کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ وفاق و سندھ کے درمیان موجود متنازع امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے عزم کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ چوہدر نثار علی خان،وزیرداخلہ اسحاق ڈار ،صوبائی وزیر داخلہ انور سیال ،صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ بھی شریک ہیں۔ملاقات کے دوران نوازشریف نے کہا کہ جمہوری حکومت ہے،آئین کے تحت آگے بڑھنا ہے ،اسی میں سب کا مفاد ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ،اس موقع پر نوازشریف نے سید قائم علی شاہ کی باتیں کھلے دل سے سنیں،انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت بند ہونی چاہیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے وفاق کی مداخلت کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مداخلت صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے،کراچی آپریشن جاری رکھنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔اس دوران سندھ میں رینجرز کے اختیارات اور آپریشن پر مد میں نو ارب روپے کی صوبے کو ادائیگی پر بات کی گئی ، ذرائع کے مطابق وفاق اور سندھ نے کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…