اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

گیس ، بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، وزیراعظم

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈھائی سال میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ¾ علاقہ میں جدید ہسپتال، اعلی تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے، مری میں اربوں روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔ منگل کو وزیر اعظم نے جی پی او مری کی عمارت کے افتتاح کیا اور وزیر اعظم جی پی او کی سیڑھیوں پر ہی بیٹھ گئے اور لوگوں سے خطاب کیا اس موقع پر وفاقی وزراءسینیٹر پرویز رشید، شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف، صوبائی وزیر اشفاق سرور اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ 1985 میں مری کی پہلی خوبصورت ترین سڑک ہم نے بنائی تھی اس کے علاوہ پتریاٹہ میں چیئرلفٹ لگانے کے ساتھ دیگر منصوبے بھی شروع کیے۔ مری میں پانی کی قلت کا خاتمہ کرنے کیلئے پلانٹ لگایا جارہا ہے جو بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔ آئندہ ڈھائی سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے اور مری شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔مری میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جس کی نگرانی میں خود کروں گا اور جو بھی عوام سے وعدے کیے ہیں انہیں 2 سال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جی پی او کا افتتاح کرکے بہت خوشی ہورہی ہے بچپن میں یہاں آتا تھا۔ مری میں سیاح جی پی او سے مرحبا ہوٹل تک چہل قدمی کیا کرتے تھے تاہم ماضی میں تجاوزات نے مری کا حسن تباہ کردیا جسے دوبارہ اس کی اصل شکل میں لارہے ہیں اور اس کا باقاعدہ آغاز جی پی او کی بلڈنگ سے کیا ۔وزیراعظم نواز شریف نے مری کی بحالی و ترقی کا ذکر کرتے ہوئے قدرتی گیس کی فراہمی اور بجلی کی باقاعدہ فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ جی پی او کی 1867ءمیں تعمیر ہونے والی عمارت دوبارہ خوبصورت بن گئی ہے۔ وزیراعظم نے اپنی بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن میں مری آیا کرتے تھے تو ٹیلی فون کرنے، ٹکٹ خریدنے یا خط بھجوانے کیلئے تقریباً روزانہ جی پی او آتے تھے، مال روڈ پر چہل قدمی کرتے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے جی پی او کی خوبصورت عمارت اور مال روڈ کا نقشہ بدل گیا، 1950-60ءکی دہائیوں میں جو یہاں کا منظر تھا ، وہ بہت دلکش ہوتا تھا، مری کا چھوٹا سا قصبہ خوبصورت اور دلکش تھا لیکن بالخصوص 2000ءسے لے کر 2008ءکے دوران اس میں تجاوزات اور بے ہنگم عمارات نے مری کے حسن کو متاثر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب ہماری کوشش ہے کہ اس خوبصورت شہر کو اس کی اصل صورت میں واپس لے کر آئیں، یہاں اچھے ہسپتال بننے چاہئیں، اچھے تعلیمی ادارے قائم ہونے چاہئیں، مال روڈ کو خوبصورت ہونا چاہئے، اس حوالہ سے ہم نے جی پی او سے بحالی کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں، ان کیلئے مری کی دلکشی اور اس کا قدرتی حسن بحال ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1985ءمیں جب وہ وزیراعلی پنجاب تھے تو سب سے پہلے راولپنڈی سے مری تک خوبصورت ترین سڑک بنائی، مری میں لائٹس، فٹ پاتھس، واک ویز سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے جس سے مری کی دلکشی میں اضافہ ہوا، اس سڑک کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حد باڑیاں تک توسیع دی گئی، پتریاٹہ چیئر لفٹ نصب کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مری میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس سے یہاں پانی کی قلت ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ مری میں بہترین ہسپتال کی تعمیر ہماری ترجیح ہے جو وعدے کئے ہیں وہ آئندہ دوسال میں پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مری کی بحالی کے پروگرام پر عمل کیلئے عوام کی بھرپور حمایت اور تعاون درکار ہے جس پر حاضرین نے ہاتھ اٹھا کر اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مری کی ترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اگر مزید رقم کی ضرورت پڑی تو وہ بھی فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اڑھائی سال کے اندر لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا جائے گا، بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے اور بحران پر جلد قابو پا لیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مری کے عوام نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مری کے عوام نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، مری اور یہاں کے لوگوں سے مجھے محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کے لوگوں کی پہلے سے زیادہ خدمت کرنا چاہتے ہیں اور وہ مری کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے، مری کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا اور انہیں تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…