ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بلاول پہلی بار ‘سی ای سی’اجلاس کی صدارت کریں گے

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پہلی بار نوڈیرو میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔خیال رہے کہ آج پیپلز پارٹی کی سابقہ چیئرمین بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی بھی منائی جارہی ہے۔اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی ‘سی ای سی’ کے دو اجلاس میں شرکت کرچکے ہیں جن کی صدارت ان کے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کی تھی۔واضح رہے کہ 27 سالہ بلاول بھٹو نے اپنے سیاسی کریئر کا باقائدہ آغاز رواں سال اگست میں کردیا تھا اور اپنے والد کے جون میں دبئی منتقل ہونے کے بعد سے وہ ظاہری طور پر پارٹی کے معاملات کو چلارہے ہیں۔اجلاس کے حوالے سے پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات قمر الزماں کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ایگزیکٹو کا اجلاس بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت اور وفات کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے انہیں جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس رسمی اجلاس کے لیے کوئی باقائدہ ایجنڈا تیار نہیں ہوا لیکن چیئرمین کی اجازت سے اجلاس کے شرکا کسی بھی مسئلے کی نشاندہی کرسکتے ہیں اور اس پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دینے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔پی پی کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اجلاس کے دوران پارٹی کے تمام اہم رہنماؤں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی ملک میں حالیہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کرسکتی ہے، جس میں کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان حالیہ پیدا ہونے والے اختلافات قابل ذکر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات اور خاص طور پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے معاملات کو اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کے نئے سربراہ کے تقرری کے حوالے سے بھی بات چیت کی توقع کی جارہی ہے، یہ نشست 21 نومبر کو مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی۔پی پی پی کے ذرائع کے مطابق ا?صف علی زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت دیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…