ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے تحریک انصاف کے لئے بڑااعلان کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چند کارکنان کے احتجاجی مظاہرے سے مجھے ڈرا کر من پسند فیصلے نہیں کراسکتے۔ تحریک انصاف میں آئندہ 2 سے 3 ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں گے،کارکن جسے چاہیں منتخب کرلیں، میں کسی کو عہدہ نہیں دوں گا۔ لودھراں میں جانگیرترین کی فتح سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ 2013ء میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تحفظات کے باوجود قبول کیا۔ آئندہ ملک میں شفاف الیکشن کرانے کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔ دھاندلی کے خاتمے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ہفتے کو انصاف ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے احتجاج کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ماضی میں ہونے والے تنظیمی الیکشن میں شکایات سامنے آئی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ پارٹی میں شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد مل کر مخصوص ایجنڈے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کرنے والے سمجھ لیں کہ ان کا کپتان ڈرنے والا نہیں، کپتان میرٹ پر فیصلے کرتا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے خلاف جن لوگوں نے کام کیا ہے ان کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اشرف قریشی کو پہلے کراچی کا صدر بنایا تھا، وہ اس وقت بھی خوش نہیں تھا اور نہ پہلے کبھی خوش رہا ہے۔ چند لوگوں کے احتجاج پر علی زیدی کو پارٹی سے نہیں نکالوں گا وہ پارٹی میں رہیں گے۔ اس موقع پر ایک کارکن نے نعرہ لگایا علی زیدی کو پارٹی سے باہر نکالیں۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ علی زیدی تو نہیں جائے گا آپ جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج ثابت کرتا ہے کہ ہماری جماعت میں جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں آتی بلکہ محنت کرنے سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف ہم نے دھرنا دیا آج 126 دن کے دھرنے کی بدولت یہ ثابت ہوا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے جس کا واضح ثبوت لودھراں کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کامیابی کی منزل کی طرف گامزن ہے، آئندہ انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جلد تنظیمی انتخابات ہوں گے، کارکن میرٹ پرقیادت کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جلد ممبرسازی مہم شروع کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بادشاہت نہیں بلکہ جمہوریت نافذ ہے ہم تمام فیصلے میرٹ پر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں بھی اصل جمہوریت آئے اور بادشاہت کا خاتمہ ہو اور اس کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، بادشاہت کے نظام کے پہلے مرحلے کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ شاہانہ پروٹوکول ختم کیا جائے اسی لیے ہم نے خیبرپختونخوا میں وی وی آئی پی پروٹوکول کے موقع پر ٹریفک کو بند کرنے پر پابندی لگائی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کے لیے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…