بیجنگ (آئی این پی )چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان اور نوازشریف سے ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری سے جنوبی ایشیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی ،چین پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی حمایت کرتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان اور نوازشریف سے ملاقات خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری سے جنوبی ایشیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کی حمایت کرتا ہے ۔