اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ پر حملہ کیا ہے ،آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دینگے ،وفاق نے آمرانہ ذہنیت کے تحت سندھ پر چڑھائی کی جس کی مذمت کرتے ہیں۔اصولوں پر سودے بازی نہیں کرینگے۔