گلگت (نیوز ڈیسک )گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں زلزلے کے باعث گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق جبکہ باپ اور دو بیٹے زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گزشتہ رات ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے باعث چوالیس افراد زخمی ہوئے تھے ،اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔زلزلے کے باعث شاہراہ قراقرم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آٹھ مقامات پر شاہراہ بند ہوگئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔