اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کا پاکستان کا اچانک دورہ دنیا کی نظروں میں ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی جارہاہے ،ان کی اچانک دورے کے حوالے سے کئی انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں ،بھارتی میڈیا بھی اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ یہ دورہ طے شدہ تھا جبکہ اب اے ایس ایف کمانڈو نے بھی اس حقیقت پر سے پردہ اٹھا دیاہے۔اے ایس ایف کمانڈو نے سماء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صبح چھے بجے وی وی آ پی شخصیت کے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاتھا اور وہ صبح چھے بجے سے شام گئے تک ڈیوٹی معمور رہا۔کمانڈر کا کہناتھا کہ اعلیٰ افسران کو وی وی آئی پی موومنٹ کے احکامات موصول ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے انہیں ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا تھا۔