اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹور زرداری مرحومہ بسمہ کے گھر پہنچ گئے ، والد سے اظہار تعزیت کیا ،نجی ٹی وی کے مطابق وی آئی پی پروٹوکول کے باعث وقت پر ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے دس ماہ کی بسمہ دم توڑ گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ پہلے ہی بسمہ کے والد سے مل کر اظہار تعزیت کر چکے ہیں جبکہ آج بلاول بھٹو زرداری بسمہ کے والد کے گھر لیاری میں ان سے ملنے کیلئے آئے اور اظہار تعزیت کیا جبکہ بسمہ کے والد کو سند ھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروا ئی۔