اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کے معاملے پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ رینجرز اختیارات پر نواز شریف کی خاموشی بہتر نہیں ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو اختیارات دیے نہیں بلکہ چھینے جارہے ہیں ‘ ہاتھی کو 15دن کے لیے اندر کے دو باہر نکل کر بولے گا کہ میں بکری ہوں‘ سندھ پرطاقت کی یلغار ٹھیک نہیں ہے‘سندھ میں حالات بہتر نہ ہوئے تو وفاق کے لیے مسئلہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ کے تحفظات پر نواز شریف کو آگاہ کیا ہے ‘وفاق پر سندھ کا حملہ ٹھیک نہیں ہے۔