لاہور ، کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نوازشریف کو سالگرہ پر مبارک باددی ہے۔افغان صدر نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفون کیا اور اس دوران افغان صدر نے سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے نوازشریف سے باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدر کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مختصر دورے پر وزیراعظم نوازشریف کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کیلئے پاکستان آئے اور جاتی امراءمیں کچھ وقت گزارنے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئے ہیں اورپاکستان کے بارے میں ایک اہم پیغام بھی جاری کیاگیاہے ۔