لودھراں (نیوزڈیسک)این اے 154میں جہانگیر ترین کی جیت،تحریک انصاف کے اعلان پر عوام دنگ،آج جشن منایاجائیگا،نیا پاکستان بنانے سے پہلے نیا لودھراں بنائیں گے،اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان (آج) جمعہ کو لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154میں آکر عوام کا جہانگیر ترین کو کامیاب کرانے پر شکریہ اداکریںگے۔یہ اعلان حلقہ این اے 154سے غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے امید وار جہانگیر ترین نے کیا اور کہا کہ عمران خان دن ایک بجے لودھراں میں خطاب کریں گے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ جیت میری نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظریے اور ورکرزکی کامیابی ہے۔مجھ پر اعتماد کرنے پر لودھراں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کی عوام کو اربوں کی رشوت دینے کی کوشش کی گئی ہے لیکن عوام نے خوف کے بت توڑ کر حق کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومتی پالیسی کو مسترد کردیا ہے ،نیا پاکستان بنانے سے پہلے نیا لودھراں بنائیں گے اور اس شہر کو ترقی کے راستے پر ڈالیں گے۔