ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف کاسب سے بڑاسرمایہ کیاہے ؟ وزیراعظم نے خودہی بتادیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے ۔ حضور اکرمؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ باہمی اختلافات بھول کر مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مشاورت سے نکالا جائے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سرور دو جہاں حضرت محمد ؐ کے یوم ولادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونے کا شرف بخشا اور اپنے پیارے نبیؐ کے ذریعے اپنا پسندیدہ دین عطا فرمایا ۔ ان کا کہنا ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کی تکمیل کیلئے اعلیٰ و ارفع تعلیمات ہم تک پہنچائیں ۔ سیرت پاکؐ میں امت کیلئے مکمل ہدایت اور رہنمائی ہے ۔ حضور اکرمؐ کا کردار ، عمل اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں ۔ سرور کونین حضرت محمدؐ کی ولادت سسکتی مخلوق اور مرجھائے ہوئے باغ انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتی ہے ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمدؐ کی محبت ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے ۔ حضور اکرمؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ علاقائی ، مسلکی اور سیاسی اختلافات ختم کرنے اور مسائل کا حل افہام و تفہیم سے نکالا جائے ۔ باہمی اتفاق ، اتحاد اور مشاورت میں ہی ہم سب کی بقاء ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے اور ہمیں محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی شفاعت نصیب فرمائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…