کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )نواب ثناء اللہ بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کسی دوسرے امیدوار نے وزیر علیٰ بلوچستان کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے باعث نواب ثناءاللہ زہری بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے۔آج چار بجے وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب راحیلہ حمید خان درانی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر منتخب ہو گئی ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔واضح رہے کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کی طرف سے مخصوص نشستوں پر ایوان میں آنیوالی راحیلہ حمید خان درانی بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر ہیں۔