اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف امریکا کے دورے کے دوران بھارتی دہشت گردی کے ثبوت امریکی صدر کے حوالے کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کی جانب سے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی صدر اوباما کے سامنے اٹھایا جائے گا۔وزیر اعظم نواز شریف اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے متعلق پاکستان کا مو ¿قف بیان کرچکے ہیں۔
نواز شریف کادورہ امریکا ،پاکستان کا بھارت کیخلاف اہم اقدام کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں