اسلام آباد( نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ایک بارپھربازی لے گئے ،سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد ایف آئی اے نے اردو ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے منگل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم نصر اللہ گوندل نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے نے فیتہ کاٹ کر اردو ویب سائٹ کا افتتاح کیا انہوں نے اس موقع پر موجود ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹروں سمیت تمام افسروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی شکایت کونظر انداز ہرگز نہ کریں ہر شکایت کو اہمیت دیں ممکن ہے اس سے آپ کی آخرت سنور جائے ایف آئی اے کو www.fia.gov.pk پر شکایت بھیجی جاسکتی ہے۔ –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں