دتہ خیل (آن لائن ) شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے اہم کمانڈروں سمیت 25دہشت گردوں کو ہلاک اور پانچ ٹھکانے تباہ کر دئیے ہیں ، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی نقل حرکت کی اطلاع پر مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں کی مدد سے فضائی کارروائی کی ہے جسمیں اہم کمانڈروں سمیت 25دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جیٹ طیاروں کی شیلنگ سے 5ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیے ہے جبکہ علاقے کا کنٹرول سنبھال کر زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ہے ،رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اس وقت فضائی کارروائی کی جب دہشت گردوں بڑی تعداد اس جگہ پر جمع تھی اور تخریب کاری کی وارداتوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
مزید پڑھئے:فرعون کی زندگی کے بارے میں سائنسدانوں کے حیرت انگیز انکشافات