اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

فرعون کی زندگی کے بارے میں سائنسدانوں کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک قدیم مصر کے فرعون طوطن خامن کو عام طور پر ایک طلسماتی بادشاہ کے روپ میں پیش کیا جاتا ہے اور مصری دیو مالاﺅں اور تاریخی تذکرو ں مٰن بھی اسے بہت ہی ہیبت اور جلال والا فرعون ظاہر کیا جاتا ہے

لیکن ایک طویل سائنسی تحقیق کے بعد اب اس کی اصلیت دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ماہرین آثار قدیمہ ، تاریخ دانوں ، سائنسدانوں اور علم بشر ہات ماہرین نے ملکر ایک طویل تحقیق کی ۔ انہوں نے مصری شہر گیزا میں فرعون کے مقبروں کے شہر میں موجود طوطن خامن کے ڈھانچے اور باقیات پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیق کی اور طاقتور کمپیوٹروں سے بنائے گئے 2000جسمانی نقوش کی مدد سے اس کے جسم اور خدوخال کی تصویر تیار کر لی ۔حقائق سے پردہ اٹھا تو معلوم ہو ا کہ یہ فرعون قدرے زنانہ جسم کا مالک تھا ،اس کا بایاں پاﺅں ٹیڑھا تھا اور بیماری اور کمزوری کی وجہ سے وہ چھڑی کے سہارے چلتاتھا۔طوطن خامن اس کے والد اخناطون او ر والدہ کے ڈی این اے نمونوں کے تجزئیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے والدین آپس میں بھائی بہن تھے اور ان کے شرمناک تعلق سے اس کی پیدائش ہوئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فرعون کی جسمانی خامیوں ، کمزوریوں کی وجہ بھی یہی تھی کہ اس کے والدین میں بھائی بہن کا رشتہ تھا۔طوطن خامن فرعون آج سے تقریباً 3500سال قبل مصر کا حکمرا ن تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…