لندن (آن لائن)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن عزت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا آپریشن ضرب عضب کو نامکمل نہیں چھوڑیں گے۔لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس کی جانب اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔ آپریشن ضرب عضب کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن ملکی وقار اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 ہزار سے زائد انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کئے جس میں دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جب کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے شہر میں سکون قائم ہوا ہے۔ دہشت گردو ں کے خلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، 5 ہزار فوجی اس جنگ میں شہید ہوئے، آئی ڈی پیز کی منتقلی جاری ہے اور ان کی آبادکاری ایک بڑا چیلنج ہے۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا اکانامک کوریڈور خطے میں اقتصادی خوشحالی لائے گا، پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب غیر ملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہمارا اتحادی ہے اور اس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں استحکام بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا، آپریشن ضرب عضب بہت
کامیاب رہا ہے۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی ہر ممکن کوشش بھی کی ہے۔۔ عشائیہ میں آرچ بشپ آف کنٹر بری کے علاوہ لارڈ نذیر، ایم پی خالد محمود اور جیرالڈ کاف مین سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
مزید پڑھئے:کڈنی ویلی؛ جہاں ایک بھی بالغ فرد ایسا نہیں جس کے دونوں گردے موجود ہوں
روایات