ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ اپنے امپائرز کیساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے :عمران خان

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پا کستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے کہاہے کہ این اے 122میں میرامقابلہ ایازصادق سے نہیں نوازشریف سے ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کاالیکشن کمیشن اورن لیگ ایک ہی ساتھ کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاہے کہ ہماری مہم ساری نوازلیگ کے خلاف ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ اب ہمارے کارکن پنجاب بھرسے آکرالیکشن کے روزدھاندلی کاراستہ روکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ 2013کانہیں 2015کاالیکشن ہے اورہم الیکشن میں انتخابی مہم کے ذریعے ن لیگ کوآوٹ کرینگے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے امپائر سے مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہے ، کہتے ہیں امپائرن لیگ کے ہیں مگر این اے 122 سے الیکشن ہم ہی جیتیں گے ۔ لاہور ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے اور میرا سوال ہے کہ جب 53 ہزارغلطیاں ہوئیں تو کون پکڑا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی اس لیے نہیں پکڑا گیا کہ سب نے مل کر دھاندلی کی ہے ، جو پیسہ لگا کر دو نمبر طریقے سے اسمبلی میں آتےہیں وہ پیسہ بنانے ہی آتےہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی پر چیف الیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

مزید پڑھئے:معروف قومی کرکٹر پر پابندی عائد

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…