اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی ایک بار پھرخلاف ورزی ، پاکستانی علاقے ماشکیل میں راکٹ فائر۔نجی ٹی وی کے مطابق راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران متعددبارپاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے جس میں ایرانی فورسز نے براہِ راست پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔