اسلام آباد(نیوزڈیسک)سی ٹی ڈی نے کہاہے کہ ملتان کے علاقے وہاڑی چوک میں ہونے والے دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ملوث ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے شواہد کو فرانز ک ٹیسٹ کے لیے بھجوایا گیا جس کی رپورٹ آ چکی ہے ،ملتان دھماکے میں استعمال ہونے والا مواد پہلے بھی دھماکوں میں استعمال ہو چکاہے اور یہ مواد بھارتی خفیہ ایجنٹوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا رہاہے۔















































